پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بڑی کامیابیا ں حاصل کی ہیں ،افریقی ممالک تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،ممنون حسین
افریقی ممالک سے تعلقات میں مزید قربت کیلئے ٴْلک افریقہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے،مقصد سیاسی، تعلیمی،ثقافتی اور اقتصادی شعبوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے پاک چین اقتصادی راہداری ،ایک خطہ ، ایک روڈ کا منصوبہ پورے خطے کیلئے ہی نہیں بلکہ دنیا کو ملانے کیلئے اہمیت کا حامل ہے، صدر مملکت کی افریقی ممالک کے سفیروں سے گفتگو
بدھ 24 مئی 2017 17:16
(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ افریقی ممالک اس سلسلے میں پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انھوں نے افریقی ممالک کو دفاع اور خارجہ امورسمیت مختلف شعبوں میں افسروں کی تربیت کی پیش کش بھی کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کی خاص اہمیت ہے۔ پاکستان نے افریقی ممالک سے تعلقات میں مزید قربت کے لیے ٴْلک افریقہ(Look Africa) پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد سیاسی، تعلیمی،ثقافتی اور اقتصادی شعبوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے تاکہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مزیداضافہ ہو سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ، ایک روڈ کا منصوبہ پورے خطے کے لیے ہی نہیں بلکہ دنیا کو ملانے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے اس لیے افریقی ممالک اس سے استفادے کے لیے تیاری کریں۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بعد خطے میں پاکستان کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ایک شاہراہ کا منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا واقعہ ہے جس سے کئی خطے ایک دوسرے کے قریب ہوکر عوام کی قسمت بدل سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان سیاست، معیشت،سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں کئی قدریں مشترک ہیں ، باہمی تعاون میں اضافہ کرکے ان مشترکہ اقدار سے مزید فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر افریقی سفیروں کیڈین اور جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنرمپینڈولو جیلی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کیا جو قابل ستائش ہے۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نائجیریا کے سفیر نے پاکستان کے تعاون کا شکر ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.