عمراکمل کی پرستاروں کی معافی ،ْ جلد ٹیم میں شمویت کیلئے پر عزم

بدھ 24 مئی 2017 19:13

عمراکمل کی پرستاروں کی معافی ،ْ جلد ٹیم میں شمویت کیلئے پر عزم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستانی کرکٹرعمراکمل نے پر ستاروں سے معافی مانگتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ٹیم میں واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دور ان ٹیم سے باہر کئے جانے سے متعلق سوال پر ٹیسٹ بیٹسمین نے کہاکہ پاکستان میں انضمام الحق ،ْمشتاق احمد اور صبور نے ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا تھاتو کیا ان کیساتھ سیاست ہورہی ہی عمر اکمل نے کہا کہ پی سی بی کے سینٹرل کنڑیکٹ میں ہوں ،ْدلوں کا حال تو اوپر والا ہی جانتا ہے ،ْمیرا کام پاکستان کیلئے کھیلنا اور بہترین پرفارمنس دینا ہے،جس کیلئے اب میں اور بھی دل و جان سے کوشش کروں گا۔

عمر اکمل نے تسلیم کیا کہ کھلاڑی کے کیریئر میں اتار چڑھائو آتے ہیں اور ٹیم سے ان آئوٹ ہوتا ہے ،ْیونس خان کی مثال دیتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہاکہ ان سے بہت کچھ سیکھااور یہی وجہ ہے کہ وہ میرے رول ماڈل ہیں۔اپنی جگہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل کئے جا نے والے حارث سہیل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہاکہ وہ پاکستان ٹیم میں ہوں یا نہیں خواہش ہے ہماری ٹیم ہر میچ جیتے۔عمر اکمل نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے چاہنے والے پر ستاروں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جلد ٹیم میں ان کی واپسی ہوگی۔