لا علاج بچوں کی خواہش کا احترام قابل فخر اقدام ہے، گورنر سندھ
میک اے وش قابل فخر ادارہ ہے جو لا علاج موذی امراض میں مبتلا بچوں کی معصوم خواہشات کو پورا کررہاہے، محمد زبیر میک اے وش کے پروگرام میںگورنر سندھ نے لاعلاج بچوں کی خواہشات کے مطابق انھیں گفٹ دیئے، گورنر ہائوس کا دورہ بھی کرایا
بدھ 24 مئی 2017 21:21
(جاری ہے)
اس موقع پر معروف صنعت کارایس ایم منیر ، مرزا اشتیاق بیگ ، مرزا اختیار بیگ ، سینیٹر عبد الحسیب ، گلزار فیروز ، شکیل ڈھنگڑا ، یٰسین ملک سمیت دیگر بھی شریک تھے ۔
خطاب میں گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں یوں تو بے شمار تقریبات ہوتی ہیں لیکن آج کی تقریب انتہائی منفرد ہے ، معصوم بچوں نے جو گفٹ کی خواہش کی انھیں فراہم کیں تاکہ انھیں کوئی کمی محسوس نہ ہو سکے یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوںنے کہا کہ گورنر ہائوس ایک تاریخی جگہ ہے یہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا گھر ہے ، آج یہاں بچوں کو ان کی خواہشات کے مطابق گفٹ ہمیشہ یاد رہیں گے ،عظیم اور نیک مقصد کے لئے گورنر ہائوس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں اس ضمن میں گورنر ہائوس ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مرزا اشتیاق بیگ عظیم اور نیک کام کررہے ہیں جسے سراہاجاناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ لاعلاج موذی امراض میں مبتلا بچوں کو ان کی خواہش کے مطابق آرمی چیف ، معروف کھلاڑیوں اور فلمی اداکاروں سے ملانا اور انھیں سپورٹ دینا قابل تحسین ہے اس کا اجر اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے ۔ معروف صنعت کار مراکش کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے پروگرام کے گورنر ہائوس میں انعقاد پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ محمد زبیر بھی ان بچوں کے لئے درد رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کی زندگی میں اضافہ تو نہیں کرسکتے لیکن ان کے چہروں پر مسکراہٹ ضرور لا سکتے ہیں ۔پروگرام میں گورنر سندھ نے بچوں کو ٹیلی وژن ، لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر ، ٹیبلیٹ ، سائیکل اور دیگر اشیاء گفٹ کیں ۔ تقریب میں بچوں کی خواہش پر گورنر سندھ کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا گیا اس موقع پر گورنر سندھ نے فرداً فرداً بچوں سے مصافحہ اور ان سے بات چیت بھی کی ۔بچوں کی خواہش کے مطابق انھیں گورنر ہائوس میں تاریخی جگہوں کا دورہ بھی کرایا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.