قصور، محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ‘مسلم لیگ (ن) 2018کے الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریگی، ملک محمد احمد خان
بدھ 24 مئی 2017 21:55
(جاری ہے)
قبل ازیں انہوں نے گوہڑ تا پاجیاں بائی پاس کا افتتاح کیا ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلی محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور رواں برس کے اختتام تک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو ‘صنعتوں کا پہیہ دوبارہ سے چل پڑے گا ‘کسانوں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی ‘بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافہ ممالک میں ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے جرات مندانہ اقدامات سے دہشتگردی اور فرقہ واریت پر کنٹرول ممکن ہوا ہے اور ملک میں دن بدن امن کی فضا بحال ہو رہی ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے احکامات پر پنجاب بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور یہ سفر تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کھڈیاں کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور کوالٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا ۔عوام کا حق ان تک پہنچانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا ۔انہوں نے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعتیں پاکستان میں جاری ترقی کے سفر کو روکنا چاہتیں ہیں آئندہ الیکشن میں عوام کی طاقت سے انکو عبرت ناک شکست دینگے ۔دھرنا سیاست کسی پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کیخلاف ایک عالمی سازش ہے جسے ہر قیمت پر ناکام بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے جاری منصوبوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ۔بڑے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے اربوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے پانامہ کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے الزام تراشی کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اور پاکستان کی ترقی کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.