لاہور،گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی،دو منشیات فروشوں کو گرفتار

بدھ 24 مئی 2017 22:58

لاہور،گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی،دو منشیات فروشوں کو گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کرلی بتایاگیا ہے کہ گڑھی شاہو پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ علاقے میں دو منشیات فروش واحد مسیح اور بشیر مسیح عرصہ دراز سے شراب فروخت کررہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارکر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مختلف برینڈ کی شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ فیکٹری ایریا پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے نسیم بی بی کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 23شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔(معظم فخر)

متعلقہ عنوان :