وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت اہم اجلاس، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراء توانائی، تقسیم کار کمپنیوں،توانائی کے صوبائی محکموں اور این پی سی سی کے حکام کی شرکت،بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا
بدھ 24 مئی 2017 23:31
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ پیسکو، آئیسکو، گیپگو، لیسکو، میپکو اور میسکو میں بجلی کی تقسیم کے حوالے سے 99 فیصد رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں جبکہ سیپکو اور کیسکو میں کام جاری ہے جسے رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں بے گاس کے پیداوار پلانٹ سے بجلی کی خریداری کا معاملہ فوری طور پر سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی زیر غور لائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چترال، کوہستان اور دیگر علاقوں کے بجلی گھروں کو ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا اور سیپکو اور حسیکو حکومت سندھ کی سرکاری تنصیبات پر اے ایم آر میٹر بھی لگا سکتی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چکدرہ اور مانسہرہ گرڈ سٹیشن پر کام کی رفتار تیز کی جائے گی تاکہ علاقے میں وولٹیج اور دیگر مسائل حل کئے جا سکیں۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی میں بجلی سپلائی کر رہے ہیں، 7، 8 بڑے ٹاور آندھی کی وجہ سے گرے، کوئی صوبہ خود ٹرانسمیشن لائن بچھانا چاہتا ہے تو اس کی اجازت ہے، سندھ حکومت نے نوری آباد سے کراچی تک ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 450 میگاواٹ اضافی بجلی سندھ حکومت خریدے گی، جو پلان ترتیب دیا جا رہا ہے وہ درست ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.