آئندہ سال جون تک 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گریڈ میں شامل ہو جائے گی جس سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے چھٹ جائیں گے جبکہ 2020 تک مزید 10ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوں گے
جمعرات 25 مئی 2017 13:47
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق 2017-18میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے کئی منصوبے مکمل ہوجائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سی پیک کے علاوہ بھی توانائی کے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ سال 2020 تک مزید 10ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوں گے جسے صنعتوں کے استعمال میں لا کر ملک کی معاشی ترقی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق017-18 میں مکمل ہونے والے منصوبوںمیں بھکی پاور پلانٹ کا منصوبہ شامل ہے جس کا پہلا فیز ستمبر 2017 میں مکمل ہوگا جبکہ منصوبہ جنوری 2018 میں مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا جس سے 1180میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائیگی ۔بلوکی پاور پلانٹ کا پہلا فیز جون2017 جبکہ دوسرا فیز جنوری 2018 میں مکمل ہوگا جس سے 1223میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔ حویلی بہادر شاہ پلانٹ کا پہلا فیز جون 2017میں مکمل ہونے کا امکان ہے جس سے 1230میگاواٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوگی۔ پورٹ قاسم پلانٹ منصوبہ کا پہلا یونٹ دسمبر 2017جبکہ دوسرا یونٹ جون 2018تک مکمل ہوگا ، اس منصوبہ سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ تربیلا توسیعی منصوبہ 4 جون 2018میں مکمل ہوگا جس سے 1410میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔نیلم جہلم منصوبہ اپریل 2018میں مکمل ہوگا جس سے 969میگاواٹ بجلی کی پیدوار قومی گرڈ میں شامل ہوگی ۔اسی طرح پٹ رینڈ ہائیڈرو پراجیکٹ ،گولن گول ہائڈرو پراجیکٹ ، چشمہ نیوکلیئرپاور پلانٹ توسیعی منصوبہ اور قائد اعظم سولر پارک منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں وافر مقدار میں بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی جس سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ سمیت زرعی اورصنعتی شعبے کیلئے بھی وافر مقدار میں بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.