وزیراعظم محمد نواز شریف نے ساہیوال کول پاور منصوبہ کے 660 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کر دیا
وزیراعظم نے پلانٹ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ اور مختلف حصوں کا معائنہ کیا
جمعرات 25 مئی 2017 17:27
(جاری ہے)
وزیراعظم نے پلانٹ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کو متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔ منصوبہ کے پہلے یونٹ نے 12 مئی 2017ء سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے جبکہ دوسرا یونٹ جون کے پہلے ہفتہ میں پیداوار شروع کر دے گا اور جون تک یہ منصوبہ 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا، یہ منصوبہ قومی گرڈ سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے منصوبہ کی تکمیل میں بھرپور معاونت کی۔ کوئلہ کی ترسیل کیلئے پنجاب حکومت نے پاکستان ریلویز کو قرضہ دیا ہے اور منصوبہ کے مقام تک کوئلہ کی کامیابی سے فراہمی سے جاری ہے۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق منصوبہ سے سالانہ 9 ارب کلو واٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے، مرکزی مقام پر واقع ہونے کی بناء پر لائن لاسز انتہائی کم ہوں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے 30 مئی 2014ء کو منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس نے مقررہ مدت سے 6 ماہ قبل محض 22 ماہ میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ منصوبہ سے 8.11 روپے فی یونٹ سستی بجلی دستیاب ہو گی، یہ جدید سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کی بدولت انسانی صحت اور ماحول کیلئے محفوظ منصوبہ ہے۔ پلانٹ کیلئے چین سے تربیت یافتہ 190 انجینئرز کام کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.