سندھ اسمبلی کے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات کا اجلاس،ارکان کا سوئی گیس حکام پر اظہار برہمی
سوئی گیس حکام نے غفلت کی انتہا کردی ،میرے حلقے میں 4لاکھ روپے ضائع ہوگئے لیکن وہاں گیس نہیں پہنچی ، غفلت کی سزا کسے دی جائے،غلام قادر چانڈیو
جمعہ 26 مئی 2017 18:00
(جاری ہے)
اس غفلت کی سزا کسے دی جائے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران نے کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 2011 -12 سے اب تک 1002 اسکیمز منظور کی گئی ہیں ،جس میں سے 780 اسکیمز جون 2016 میں مکمل کر لی گئی تھیں۔
94 اسکیمز پر کام جاری ہے اور 128 اسکیمز پر کام شروع کیا جائیگا۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ حکومت سندھ نے فنڈز بھی فراہم کیے ہیں لیکن اس کے باوجود بہت سے گاؤں تاحال گیس سے محروم ہیں جبکہ اکثر مقامات پر گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں ۔کرمپور کے علاقے میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے۔ کھانا پکانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں ۔میر ہزار خان بجارانی نے اسپیشل انیشیٹو کے افسران سے استفسار کیا کہ آر او پلانٹس پر کام سست روی کا شکار کیوں ہے ۔ایسے مقامات پر آر او پلانٹس کیوں لگائے گئے ہیں جہاں ان کی ضرورت نہیں تھی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ جیکب آباد، کندھ کوٹ اور کاچھو سمیت وہ علاقے جہاں پانی کی قلت ہے اور لوگ میلوں دور سے پانی بھر کر لاتے ہیں وہاں آ رو پلانٹس لگائے جائیں ۔مزید قومی خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.