ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے ضلع ناظم کی سر براہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
جمعہ 26 مئی 2017 20:04
(جاری ہے)
دھرنے میں ضلعی ناظم اعلی فہدر یاض خان اور نائب ناظم اعلی حاجی مصور شاہ نے بھی شرکت کی۔
دھرنے سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر اور جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر مجیب الرحمان ایڈو کیٹ، جے آئی یوتھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہارون خان اور ضلعی جنرل سیکرٹری نوید خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ایک کرپٹ شحص ہے مگر ایک حساس ادارے کے نام پر صحافیوں کو ڈپٹی کمشنر کے خلاف کوریج سے زبر دستی روکا جا رہا ہے اور باقاعدہ صحافیوں اور جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں کو حساس اداروں کی طر ف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہے جس سے فوج کی بے تو قیری ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں اور جماعت اسلامی یوتھ کے کسی کارکن کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار ڈپٹی کمشنر اور حساس ادارے کے لو گ ہونگے ۔ بعد ازاں قائم مقام ڈپٹی کمشنر نور ولی خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد خان اور ضلع ناظم فہدریاض خان نے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان ،سابق امیر مصباح اللہ ، نائب امیر مجیب الرحمان ایڈو کیٹ اور ضلعی جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان درانی سے مذاکرات کئے ۔مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض ، ضلعی ناظم اعلی فہد ریاض اور مجیب الرحمان ایڈو کیٹ نے احتجاجی دھرنا میں اعلان کیا کہ ڈپٹی کمشنر کے مبینہ کرپشن کے خلاف ضلع ناظم فہد ریاض خان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد خان اور چارسدہ پریس کلب کے صدر سبزعلی خان ترین پر مشتمل تین رکنی کمیٹی 15روز کے اندر تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت اور جماعت اسلامی کے ذمہ داروں کو پیش کریگی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے محمد ریاض خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف جدو جہد کر رہی ہے ۔ کرپشن اور دیگر عوامی ایشوز کے حوالے سے تحریکوں میں جماعت اسلامی کے کئی کارکن شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں کارکن زخمی ہو ئے ہیں۔ جماعت اسلامی وطن عزیز کو کرپشن فری پاکستان میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔ جماعت اسلامی یوتھ نے چارسدہ کے سب سے بڑے آفیسر کے خلاف تحریک شروع کرکے دیگر سیاسی پارٹیوں کیلئے مثا ل قائم کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.