اے این پی کے سابق رکن اسمبلی ارباب عامر خان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 مئی 2017 20:22

اے این پی کے سابق رکن اسمبلی ارباب عامر خان تحریک انصاف میں شامل ہو ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2017ء) اے این پی کے سابق رکن اسمبلی ارباب عامر خان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں آئندہ الیکشن 2018 میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تحریک انصاف نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کئی جماعتوں کے بڑے رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اے این پی کے سابق رکن اسمبلی ارباب عامر خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیا ہے۔ ارباب عامر خان نے وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک اور عمران خان کی موجودگی میں منعقدہ تقریب کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔