پورے ملک میں ایک ہی دن پہلے روزے کیلئے رمضان کے چاند کا تنازعہ حل نہ ہوسکا
پشاور کی مسجد قاسم کے خطیب نے خیبر پختونخوا میں (آج) پہلے روزے کا اعلان کردیا ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، یکم رمضان المبارک (کل) بروز اتوار کو ہوگا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان
جمعہ 26 مئی 2017 23:40
(جاری ہے)
اس سے قبل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ کمیٹی ارکان اورمحکمہ موسمیات کے حکام شریک ہوئے ۔
اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے جنھوں نے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو آگاہکیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے یکم رمضان المبارک (کل) بروز اتوار کو ہوگا۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے ملک کی خوشحالی ،امن وسلامتی کیلئے دعا بھی کرائی ۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جمعہ کو ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کے واضح امکانات نہیں ہیں چاند کی پیدائش جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 12بجکر 44 منٹ پر ہوئی، جب کہ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم سے کم 35 گھنٹے ہونا لازمی ہے، جو ابھی تک نہیں ہوئی، جس وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ افق پرجمعہ کو چاند 8 ڈگری پر بلند ہوگا، مگر نظر آنے کے لیے کم سے کم 12 ڈگری ہونا ضروری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش گزشتہ رات ہوچکی، مگر غروب آفتاب کے وقت تک چاند کی عمر صرف 18 گھنٹے 40 منٹ ہوگی، جب کہ نظر آنے کے لیے 35 گھنٹے کی عمر لازمی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب ، خلیجی ریاستوں اورمشرق وسطی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ (آج ) بروز ہفتہ کو ہوگا۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی ہفتے کو یکم رمضان ہے۔ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث 1438 ہجری کا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔بھارت کی ریاستوں اڑیسہ، مہاراشٹرا، جھاڑکنڈ سمیت کئی ریاستوں کے شہروں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد یکم رمضان المبارک 1438 ہجری بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت میں سرکاری سطح پر چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی قائم نہیں جس کے باعث علما کرام مقامی سطح پر چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔دوسری جانب بنگلا دیش میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت سامنے نہ آنے کے بعد اتوار کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.