حسین نوازکی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی بیان ریکارڈکروانے کے بعد عقبی دروازے سے نکل گئے- کوئی سوالانامہ اور طریقہ کار نہیں بھیجا گیا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایک روز قبل نوٹس ملا‘ صرف 24گھنٹے دیئے گئے۔جے آئی ٹی کے دو اراکین پر اعتراض ہے-جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت
میاں محمد ندیم اتوار 28 مئی 2017 15:12
(جاری ہے)
اس سے قبل حسین نواز نے بیان ریکارڈ کرانے سے قبل کہا کہ مجھے کوئی سوالانامہ اور طریقہ کار نہیں بھیجا گیا، جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایک روز قبل نوٹس ملا تھا، مجھے صرف 24گھنٹے دیئے گئے۔
جے آئی ٹی کے اراکان پر اعتراض کے حوالے سے سوال کے جواب میں حسین نواز نے کہا کہ میں نے کسی شخص پر نہیں ان کے کنڈکٹ پر اعتراض کیاہے، جس شخص کے کنڈکٹ پر بھی اعتراض ہوگاکروں گا۔مسلم لیگ( ن) کے راہنما پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں شریک جن دو اراکین پرحسین نوازنے اعتراض کیا ہے ان دونوں کا نوازشریف کی مخالف سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف فیملی پہلے دن سے جواب دے رہی ہے، جے آئی ٹی کو چاہیے تھا کہ اس معاملے میں تھوڑا انتظار کرتی۔انہوں نے کہا کہ حسین نواز کو کل لاہور میں نوٹس ملا اور وہ آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے، نعیم الحق او ر ان کی جماعت احتساب کو کیا جانیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حسین نواز کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔جے آئی ٹی کو پہلے ہی اختیار دیا گیا تھا کہ وہ کسی کو بھی بلا سکتے ہیں۔حسین نواز کے پاس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں تھا۔پرویزرشید نے کہا کہ جن دو اراکین پرحسین نوازنے اعتراض کیا وہ خود کو تحقیقات سے الگ کرلیتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حسین نواز کی سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کل ہوگی تو پھر ان کے آج جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا کیا مقصد ہے؟واضح رہے کہ پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان کو آج جے آئی ٹی میں پیش ہونے اور بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے دو ارکان پر اعتراضات کیے ہیں۔ سپریم کورٹ ان کے اعتراضات کی سماعت پیر کو کرے گی۔حسین نواز کا موقف ہے کہ جے آئی ٹی میں شامل ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول پی ٹی آئی راہنما میاں اظہر کے بھتیجے ہیں جبکہ کمیٹی میں شامل اسٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز نے مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات میں وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایا تھا۔جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے 16 مئی کوپوچھ گچھ کی تھی۔حسین نواز کے اعتراض پر کیس کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.