وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ روڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد میں ناقص کارکردگی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

بدھ 31 مئی 2017 21:28

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب ہیلتھ روڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد میں ناقص کارکردگی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی اور انتظامی کمزوری یا بے قاعدگی پر محکمہ صحت کے افسران جوابدہ ہونگے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)خالد مسعود فروکہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں تحصیل ہسپتالوں،دیہی وبنیادی مراکز صحت کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر صنم گوندل اور سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹرنوازش گورایہ نے مانیٹرنگ رپورٹس وانتظامی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنے چاہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ معیار اور اہداف کے حصول میں عدم توجہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے صفائی کے مطلوبہ معیار،ادویات کی سو فیصد دستیابی،طبی معائنہ کے لئے پرچی سسٹم کو مزید بہتر بنانے اور دیگر اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فرائض میں دلچسپی نہ لینے والوں کو شوکاز نوٹس دیکر وضاحت طلب کریں جبکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کویقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :