شجاع آباد ،ْکار میں دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک

جمعہ 2 جون 2017 23:19

شجاع آباد ،ْکار میں دم گھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
شجاع آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2017ء) شجاع آباد میں کار میں دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ،ْ تیسرے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق زکریا ٹاؤن میں 3 بچے کھیلنے کے دوران کار میں جا کر بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

کار کے دروازے اچانک لاک ہونے سے تینوں بچے گاڑی میں پھنس گئے۔ شدید گرمی میں دم گھٹنے سے 7 سالہ شہروز اور 4 سالہ ساجد جاں بحق ہو گئے جبکہ علی حسن کی حالت تشویشناک ہے۔ تینوں بچے آپس میں چچازاد بھائی تھے۔

متعلقہ عنوان :