پوری قوم پانامہ کی جے آئی ٹی کی انکوائری کا انتظار کررہی ہے ، عمران خان

�) لیگ اور پی پی پی نے مک مکاکرکے چیئرمین نیب لگایا،شریف مافیا اور گاڈ فادر اگر یہ سمجھتا ہے کہ خوف دلا کر بچ جائے گا ایسا نہیں ہوگا: میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 جون 2017 23:21

پوری قوم پانامہ کی جے آئی ٹی کی انکوائری کا انتظار کررہی ہے ، عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ پوری قوم پانامہ کی جے آئی ٹی کی انکوائری کا انتظار کررہی ہے ، تاثر دیا جا رہا ہے کہ شریف فیملی کا باربار احتساب کیا جارہا ہے یہ پہلی مرتبہ ہو رہا ہے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا، اور احتساب روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کاانہوں نے لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شفقت محمود ، جہانگیر ترین ، علیم خان، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹرشاہد صدیق، ولید اقبال ، حافظ فرحت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔عمران خان نے کہاکہ دھمکیاں دینا جمہوریت کا نہیں بلکہ مافیا کا م ہے اور سپریم کورٹ کے جج نے بالکل ٹھیک کہاکہ مسلم لیگ (ن) مافیا ہے ، ۔

(جاری ہے)

عمران نے کہاکہ یہ 1997ء نہیں کہ آپ حملہ کردیں گے، اب دور بدل چکا ہے لوگ باشعور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف فیملی نے کچھ غلط نہیں کیا تو وہ جھوٹ پر جھوٹ کیوںبول رہے ہیں، ایک بیٹا کچھ ، دوسرا کچھ اور بیٹی کچھ کہہ رہی ہے ، کلثوم نوازنے سچ بولا کہ لندن کے فلیٹس شریف فیملی کی ملکیت ہیں اور نوازشریف نے بھی ایک بار سچ بولا کہ جولوگ غلط کام کرتے ہیں وہ اپنے نام پر جائیدادیں نہیں رکھتے، منی لانڈرنگ کے ذریعے ہر سال 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی جارہی ہے جبکہ میں نے بینکنگ سسٹم کے ذریعے اپنی ساری رقم پاکستان منتقل کی، اوورسیز پاکستانیوں کے 20 ارب ڈالر ربھجوانے سے ملک چل رہا ہے ، چھابڑی والے کوپتہ ہے کہ قطری خط فراڈ ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان میںکبھی ٹیکس سے متعلق نوٹس نہیں ملا، پانامہ کیس پر آواز بلند کرنے پر میرے خلاف 6 کیسز بنائے گئے ہیں، میرے پاس تمام ریکارڈ موجودہ ہے جو کہ سپریم کورٹ کو فراہم کردیا ہے، یہ مک مکا کرنے پر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے لوگوں سے دھمکیاں دلواتے ہیں پھر اسی کی قربانی کردیتے ہیں، چوہے کو کبھی جوش نہیںچڑھ سکتا جب تک کوئی اس کے پیچھے نہ بیٹھا ہو،پاکستان تحریک انصاف شریف فیملی کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ کسی قسم کا خوف پھیلانے کی کوشش نہ کریں، یہ 1997 ء نہیں کہ آپ سپریم کورٹ پر حملہ کریں، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے ، اب نوازشریف سعودی عر ب یا لند ن کے مے فیئر کے محلات میں بھی نہیں جا سکیں گے، حکمران جو چاہیں وہ قطری انہیں دے رہا ہے ، منی لانڈرنگ سے پاکستان تباہ ہو رہا ہے ، پوری قوم پانامہ اور جے آئی ٹی کی انکوائری کا انتظار کررہی ہے ، شہبازشریف کا عدالت میں انتظار کررہا ہوں ، ہرجانہ کا کیس وہ کرتا ہے جس کی اپنی بھی کوئی ساکھ ہو، (ن) لیگ اور پی پی پی نے مک مکاکرکے چیئرمین نیب لگایا ، اب تاثر دیا جارہا ہے کہ شریف فیملی با کاربار احتساب ہوا حالانکہ کبھی ایسانہیں ہوا ہے ،پرویزمشرف سے معاہدہ کرکے دس سال کے لئے سعودی عرب چلے گئے تھے اور این آر او کے تحت ان کے مقدمات روک دیئے گئے تھے، انہوں نے مک مکا کیا ہے اور کہتے ہیں آپ ہماری کرپشن کو نہ چھیڑیں اور ہم آپ کی کرپشن کو نہیں چھیڑیںگے، پہلے مشرف سے این آر او کیا پھر زردار ی سے چارٹر آف ڈیموکریسی میں نیب کے چیئرمین کے انتخاب پر مک مکا کیا، جے آئی ٹی پر ہر قسم کا دبائو ڈالا جا رہا ہے ، بچوں کی جگہ تنگ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،شریف مافیا اور گاڈ فادر اگر یہ سمجھتا ہے کہ خوف دلا کر بچ جائے گا ایسا نہیں ہوگا۔

عمرا ن خان نے کہاکہ اگر کسی قسم کی واردات کی تو قوم کو سڑکوں پر نکالوں گااور ان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، جدہ جانے کا بھی موقع نہیں ملے گا، خواجہ سعدرفیق آگ سے کھیلنے کی باتیں کررہے ہیں، شہباز شریف پر لوگوں کے قتل کے مقدمات ہیں۔ (معظم فخر)

متعلقہ عنوان :