نہال ہاشمی کی دھمکیاں، استعفیٰ اور پھر استعفیٰ کی واپسی پر ثابت ہو گیا ہے اس پیچھے نواز شریف ہیں، حکمران ٹولہ غلط پالیسیوں کے باعث ان اقتدار کے خاتمے کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے

صدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی وفود سے گفتگو

منگل 6 جون 2017 20:15

نہال ہاشمی کی دھمکیاں، استعفیٰ اور پھر استعفیٰ کی واپسی پر ثابت ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عوام کا معاشی قتل اور ملک کو مقروض اور اسکے اثاثوں کی نجکاری کے نام پر لوٹ سیل کرنے والے نا اہل حکمران ملک و قوم پر عذاب کی طرح مسلط ہیں حکمران ٹولہ کی نا اہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث انکا ٹائی ٹینک ڈوبنے اور اقتدار کے خاتمے کا وقت بہت قریب آن پہنچا ہے۔

وہ منگل کو پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کی قیادت میں جنوبی پنجا سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں کے وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کی دھمکیاں، استعفیٰ اور پھر استعفیٰ کی واپسی پر ثابت ہو گیا ہے کہ پیچھے نواز شریف ہیں ان کے اور (ن) لیگ کے بغیر نہال ہاشمی کر ہی نہیں سکتے بل تھیلے سے باہر آ گئی جعلی استعفیٰ دلانے کا جو ڈرامہ تھا وہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمران خطرناک گیم کھیل رہے ہیںانہوں کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں خوشحالی کے جوخواب دیکھے تھے بلاول بھٹو ان کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے سر گرم عمل ہیں آج صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین، پارلیمنٹرین اور رہنمائ مسلسل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی نواز لیگ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

جبکہ دوسری جماعتیں صرف اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں مگن ہیں اور اسی وجہ سے نواز لیگ ملک کو تباہی کے دہانے پر لیجانے میں کامیاب ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے نواز شریف کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ 1990ئ کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کریں وگرنہ انکی انتقامی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔

اس وقت پاکستان کو بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی اور کے پاس ویثرن موجود نہیں ہم غیر جانبدار احتساب کو ہمیشہ جمہوریت کا حصہ سمجھتے ہیں لیکن پاکستان میں اس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ماضی میں بھی استعمال کیا گیا آج بھی یہی تاثر مل رہا ہے شریف خاندان گزشتہ چار دہائیوں سے حکومت میں ہے ان ادوار میں شریف خاندان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہو ا ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ شریف خاندان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی اور انہوں نے اسے حکومت سے کیوں چھپایا۔

مخدوم احمد محمود نے مزید کہا ہے کہ اگر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری الیکشن 2013ئ کے نتائج قبول نہ کرتے تو آج ملک میں جمہوریت نہ ہوتی پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین محترمہ بے نظیر بھٹو کی پالیسیوں کی وجہ سے نوا زشریف جدہ سے واپس وطن پہنچے اور آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسیوں کی وجہ سے آج نواز شریف وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہیں اور ان کی جماعت اقتدار میں ہے جو طالبان کو بچانے میں مصروف ہیں اور بھارتی افواج کی سرحدوں پر جارحیت پر انکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بجائے قوم کو تقسیم کر رہے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہم معافی مانگ کر جدہ جانے والے نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنما?ں نے ہمیشہ ملک کے اندر رہ کر حالات اور آمریتوں کا مقابلہ کیا اور اس میں سرخرد ہوئے سیاسی انتقامی کارروائیوں کی بجائے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ بلاول بھٹو زرداری وفاق پاکستان کی ضمانت ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔