سعودی عرب سمیت 50ممالک نے قطر کی جانب سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کے معاملے پر سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی تھی،ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 6 جون 2017 20:35

سعودی عرب سمیت 50ممالک نے قطر کی جانب سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کے معاملے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودیہ سمیت 50ممالک نے قطر کی جانب سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کے معاملے پر سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔

(جاری ہے)

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہانتہاپسندنظریات کوفنڈنگ کی بات پرسب نے قطرکی نشاندہی کی تھی،دورہ مشرق وسطی میں انتہاپسندنظریات کوفنڈنگ روکنے پرزوردیاتھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودیہ سمیت 50ممالک نے قطر کی جانب سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کے معاملے پر سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔