فلڈ فائٹنگ پلان کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے، کمشنر
منگل 6 جون 2017 23:22
(جاری ہے)
انہو ںنے کہا کہ تمام اضلاع کی سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق اپنی خامیوں اور کمزوریوں پر قابو پایا جائے۔
اس کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہو ںنے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک کے ریلیف کیمپوں میں سانپ کے کاٹے کی ویکسیئن اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ لائیو سٹاک اور ریسکیو کیمپوں میں ونڈہ اور چارہ بھی تقسیم کرنے کے انتظامات ہوناضروری ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز فوری طو رپر لائیو سٹاک‘ محکمہ صحت ‘ اور ریسکیو کے افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائیں او رانہیںذمہ داریاں سو نپیں۔ انہو ںنے کہا کہ ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں شہروں میں ڈسپوزل سٹیشنزکی فعالیت میں بھی مزید بہتری لائی جائے۔ انہو ںنے کہا کہ حفاظتی بندوں میں شگاف کی بھرائی کے لئے فوری طورپر کاروائی کے لئے آرمی کے جوانوں کے ساتھ ساتھ محکمہ انہار کے افسران و اہلکاران کو بھی موقع پر موجود ہونا چا ہیئے۔ انہو ںنے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں دریائوں ‘ نہروں‘ بر ساتی نالوں کے بندوں اور حفاظتی پشتوں کا معائنہ کریں تاکہ برساتی نالوں کے ارد گرد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے قبل تمام برساتی نالوں کی بھل صفائی کے موثر انتظامات ہونا چاہیئیں، محکمہ انہار کے افسران نے کمشنر کو بتایا کہ تمام تحصیلوں کے سیلابی علاقوں نالہ ہسری اور نالہ لڑھکی میں پانی کے بہائو کی گجائش 5 ہزار کیوسک سے بڑھا کر7000 کیوسک تک کر دی گئی ہے اب تحصیل کامونکی میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہوگا،ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے بتایاکہ ضلع میں فلڈ ریلیف اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کئے جا چکے ہیں ضلعی سطح پر کنٹرول سنٹرکا نمبر 9200033 ہے جبکہ دیگر تحصیلوں کامونکی ‘ وزیر آباد ‘ صدر ‘ سٹی اور نوشہرہ ورکاں میں بھی فلڈ ریلیف سنٹر قائم کئے جا چکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.