چین اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینوں نے چار ہزار سے زائد سفر کئے ، اہلکار ریلوے کارپوریشن

جمعرات 8 جون 2017 16:37

چین اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینوں نے چار ہزار سے زائد سفر کئے ..
ننگ بو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) ریلوے کارپوریشن کے ایک منیجر نے جمعرات کو کہا کہ چھ سال قبل اپنے آپریشنز شرو ع کر نے کے بعد سے چین اور یورپی شہروں کے درمیان مال بردار ٹرین کے 4ہزار سے زائد سفر کئے گئے ہیں ،ان میں سے 99.7فیصد بروقت رہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات چینی ریلوے کارپوریشن کے ہان شو رونگ نے چین اور وسطی و مشرقی یورپ کے ممالک کے درمیان مشرقی چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر ننگ بو میں منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی ۔

بھیجی جانیوالی اشیاء میں آئی ٹی مصنوعات مثلاً موبائل و کمپیوٹر ، ملبوسات ، کاریں ، گاڑیوں کے پرزے ، خوراک ، شراب ، کافی ،عمارتی لکڑی اور مشینیں شامل ہیں ، ماضی کے برعکس جب بیشتر ٹرینیں اشیاء کے فقدان کی وجہ سے چین خالی واپس آتی تھیں ، نصف سے زیادہ ٹرینیں گذشتہ سامان سے بھری ہوئی واپس آئی ہیں ، اس وقت 28چینی شہروں اور گیارہ یورپی ممالک کے 29شہروں کے درمیان مال بردار ٹرینیں چل رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :