ولی عہد ابوظہبی کی وہیل چیئر پر موجود بزرگ شخص سے عاجزانہ ملاقات کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

جمعرات 8 جون 2017 16:57

ولی عہد ابوظہبی کی وہیل چیئر پر موجود بزرگ شخص سے عاجزانہ ملاقات کی ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8جون2017ء):۔ ابوظہبی کے ولی عہد اپنے عاجزانہ رویے اورعام عوام میں گھلنے ملنے کےباعث بے حد مشہور ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے وہیل چئیر پر موجود ایک بزرگ شخص سے جذباتی ملاقات کی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی وڈیو میں ابوظہبی کے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر متحدہ عرب امارات شیخ محمد نیہان رمضان مجلس میں ایک بوڑھے شخص سے ملے جو کہ وہیل چیئر پر موجود تھا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر موجود وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص کی جانب شیخ نیہان نے بڑھ کر سلام کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے اور بعد ازاں اس بزرگ شخص کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ اس بزرگ شخص نے بھی جواب میں ولی عہد ابوظہبی کے ماتھے پر بوسہ دیا۔ بعدازاں جب وہ شخص جانے لگا تو شیخ النیہان نے وہیل چیئر پر بوڑھے شخص کا پاؤں درست کرنے کی کوشش کی جس پر اردگرد موجود افراد حیران رہ گئے اور ان کا ہاتھ پکڑ کر روکا اور وہیل چئیر پر اس بزرگ شخص کا پاؤں درست جگہ پر رکھنے کی کوشش کی۔ 
وڈیو دیکھیں۔