یورپی یونین کے رکن ممالک سے 66 پاکستانی ملک بدر

جمعرات 8 جون 2017 23:35

یورپی یونین کے رکن ممالک سے 66 پاکستانی ملک بدر
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) یورپی یونین کے رکن ممالک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 66 پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے واپس پاکستان بھیج دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 66 پاکستانی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے واپس پاکستان بھیج دیا ہے ۔ ان پاکستانی شہریوں نے یونین کے مختلف رکن ممالک میں پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

ان افراد کو گزشتہ روز یونانی دارالحکومت ایتھنز سے ایک جہاز میں سوار کر کے واپس پاکستان بھیجا گیا۔ وطن واپس بھیجے جانے والے پاکستانی تارکین وطن میں سے 17 نے یونان ہی میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرا رکھی تھیں، جنہیں مسترد کر دیا گیا تھا۔ دیگر 49 پاکستانیوں نے جرمنی، آسٹریا، سویڈن، بیلجیئم، سلووینیا، اٹلی، ہنگری اور پولینڈ میں حکام کو اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں جو مسترد ہو چکی تھیں۔

متعلقہ عنوان :