شیخ رشید پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج‘ ملزم گرفتار

جمعرات 8 جون 2017 23:38

شیخ رشید پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پارلیمنٹ میں اپنے اوپر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آر کے اندارج کیلئے درخواست جمع کرادی جس پر پولیس نے دفعہ 506 اور 25 D ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی سہہ پہر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو ایک شخص ملک نور اعوان نے ان کا راستہ روکتے ہوئے بازو سے پکڑ لیا اور کہا کہ میرے 22 لاکھ روپے ادا کرو جس پر شیخ رشید نے اس کو منع کیا تو دونوں کے درمیان تلخی ہوگئی۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم ملک نور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف دفعہ 506 اور 25D ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سیکٹریٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طرف سے درخواست موصول ہوتے ہی باقاعدہ ایف آئی آر کا اندراج کر لیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :