وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

جے آئی ٹی نے جب جب بلایا میں پیش ہوا، تصویر لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ حسین نواز کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 جون 2017 11:34

وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ۔ حسین نواز آج پانچویں مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔جے آئی ٹی میں حسین نواز اپنی جمع شدہ دستاویزات سے متعلق جوابات دیں گے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے سامنے پیشی سے قبل میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حسین نواز نے کہا کہ میری تصویر لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے۔ جے آئی ٹی نے مجھے جب بھی بلایا مییں پیش ہوا۔ کوئی عدالت شکوک و شبہات پر کارروائی نہیں کرتی ۔ کسی طرح ثبوت میسر ہوں تو کارروائی ہونی چایئیے۔