شدیدوائرس کے حملہ سے متاثرہ علاقوں میں کپاس کے کاشتکارچھدرائی کا عمل پہلے پانی کے بعد کریں محکمہ زراعت

جمعہ 9 جون 2017 16:24

شدیدوائرس کے حملہ سے متاثرہ علاقوں میں کپاس کے کاشتکارچھدرائی کا عمل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو کہا ہے کہ ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کریں اور کوشش کریں کہ ابتدائی سپرے پائرتھرائیڈ گروپ سے نہ ہو۔ سپرے صبح یا شام کے وقت کریں اور اندھا دھند سپرے کرنے سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے قطاروں میں پودوں کا آپس میں مناسب درمیانی فاصلہ برقرار رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ پودے جگہ کی مناسبت سے بڑھوتری کریں۔

فاصلہ چھدرائی کے ذریعے ضرورت سے زیادہ پودوں کو نکال کر ہی پوراکیا جا سکتا ہے۔ چھدرائی کا عمل بوائی سے 25-20 دن کے اندر یا پہلے پانی سے پہلے یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کیا جائے۔جن علاقوں میں وائرس کا حملہ شدید ہوتا ہے وہاں چھدرائی کا عمل پہلے پانی کے بعد کریں اور متاثرہ پودوں کو ممکن حد تک نکال دیں۔

متعلقہ عنوان :