ایدھی فاؤنڈیشن اشرافیہ کو نظر نہ آنے والے لوگوں کے لئے کام کر رہی ہے، قائم مقام صدر مملکت میاں رضاربانی کاسندھ اسمبلی میں ایدھی فاؤنڈیشن کو ایمبولینس دینے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 10 جون 2017 22:10
(جاری ہے)
میاں رضاربانی نے کہا کہ سینیٹ کی جانب سے ایدھی فائونڈیشن کو 3 ایمولینس گاڑیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایدھی ٹرسٹ ان لوگوں کے لئے کام کر رہا ہے جو اشرافیہ کو نظر نہیں آتے۔ انہوںنے کہا کہ اسلامی ملکوں سازش کے تحت اختلافات میں الجھایا جا رہا ہے، مسلم ممالک میں غربت اور ناخواندگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر اسلامی ممالک کو بات چیت کے ذریعہ اپنے مسائل حل کرنے ہوں گے، پاکستان مسلم امہ میں اہمیت رکھتا ہے ۔اس کو چاہیے کہ وہ اس معاملے میں فریق نہ بنے بلکہ امہ کے درمیان اختلافات دور کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے قراردادکے ذریعے ایرانی پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ ایران کی پارلیمان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر فیصل ایدھی نے چیئرمین سینیٹ اور دیگر سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی جانب سے دی جانے والی ایمبولینس گاڑیوں کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا، ارکان پارلیمنٹ کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے اور وہ اس کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.