نو جو ان لڑ کی کے مبینہ اغو اء کے خلاف اور اس کے با زیا بی کیلئے سعید آباد کے رہا ئشی افراد کا پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ

تین ما ہ قبل علا قے کے با اثر افراد وزیر ،مستو،گل و دیگر نے ہما ری بیٹی کو اغو اء کر لیا جسے نا معلو م مقام پر رکھا ہو ا ہے، والد مو تی باگڑ ی

ہفتہ 10 جون 2017 22:12

نو جو ان لڑ کی کے مبینہ اغو اء کے خلاف اور اس کے با زیا بی کیلئے سعید ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2017ء) نو جو ان لڑ کی کے مبینہ اغو اء کے خلاف اور اس کے با زیا بی کیلئے سعید آباد ضلع مٹیا ری کے رہا ئشی افراد نے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اس موقع پر مبینہ اغو اء ہو نے والی لڑ کی کی ما ں لچھمی با گڑ ی اور والد مو تی باگڑ ی نے الزام عائد کر تے ہو ئے بتا یا کہ تین ما ہ قبل علا قے کے با اثر افراد وزیر ،مستو،گل حسن ،جا نو اور یارو سمیت دیگر نے ہما ری بیٹی رام گو ری کو اغو اء کر لیا جسے نا معلو م مقام پر رکھا ہو ا ہے ،انہو ںنے بتا یا کہ لڑکی کے اغو اء کا مقدمہ متعلقہ تھا نہ پر درج کر ایا ہے لیکن پو لیس ملز ما ن کو گر فتار کرکے لڑ کی کو بر آمد نہیں کر ر ہی ہے جبکہ با اثر افراد کی جانب سے ہمیں کیس سے دستبر دار ہو نے کیلئے ہمیں دوسر ی بیٹی کو اغو اء کر نے اور سنگین نتا ئج بھگتنے کی دھمکیا ں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ملز ما ن سے جا نی وما لی نقصان کا اند یشہ ہے ،انہو ںنے ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ معاملے کا نو ٹس لیکر ملز ما ن کو گر فتار کرکے بیٹی کو بازیا ب کر ایا جا ئے اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جا ئے ۔