ساہیوال‘ ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چور ی کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 جون 2017 22:51

ساہیوال‘ ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چور ی کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چور ی کرنے والے 6ملزمان پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 96/9-L‘کوڑے شاہ ‘55/G-Dاور65/G-Dمیں 6ملزما ن محمد نعمان ‘محبوب علی ‘صدی احمد ‘غلام جہانگیر اور نفیس بجلی میٹر سے اور ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کررہے تھے کہ واپڈا افسران کو اطلاع مل گئی اور واپڈا کی ٹیموںنے ایس ڈی او محمد نعمان اور ایس ڈی او خالد محمود کی نگرانی میں چھاپے مار کر ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہو ئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ یوسف والا اور نورشاہ نے مذکورہ افسران کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :