آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 40 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کینگروز کی شکست کے ساتھ بنگلہ دیشی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی، سٹوکس اور مورگن نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے کینگروز کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، سٹوکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
ہفتہ 10 جون 2017 23:09
(جاری ہے)
ہیڈ، سمتھ اور فنچ کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ سٹوکس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتے کو چیمپئنز ٹرافی کے دسویں میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بائولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا تو آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ٹریوس ہیڈ 71 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ایرون فنچ 68 اور کپتان سٹیون سمتھ 56 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے، ڈیوڈ وارنر 21، موئسز ہنرکس 17، گلین میکسویل 20، میتھیو ویڈ 2، مچل سٹارک صفر، پیٹ کمنز 4 اور ایڈم زمپا صفر پر آئوٹ ہوئے۔
مارک ووڈ اور عادل رشید نے 4، 4 اور سٹوکس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم نے 40.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ مکمل نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انگلش ٹیم 40 رنز سے فاتح قرار پائی، سٹوکس102 اور بٹلر29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 35 کے سکور پر اس کے تین مستند بلے باز آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جیسن روئے 4، ایلکس ہیلز صفر اور جو روٹ 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس موقع پر کپتان مورگن اور سٹوکس نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر کینگروز بائولرز کا مقابلہ کیا اور چوتھی وکٹ میں 159 اہم رنز جوڑ کر میچ کا نقشہ بدل دیا، مورگن 5 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ہیزلووڈ نے دو اور سٹارک نے ایک وکٹ لی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.