راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی‘ 09ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 جون 2017 23:29

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،غیر قانونی طور پر گیس ری ..
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2017ء) راولپنڈی پولیس نی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں اور ون دیلنگ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی02عدد پستول 30بور معہ07روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے سجاد سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند، تھانہ سول لائن پولیس نے عمر سی01عدد پستول30بور معہ03روند ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے کلیم اللہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر لیاجبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے جہانگیر ، کیس، جنید ، تھانہ صادق آباد پولیس نے سہیل اور وقاص اللہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :