سرگودھا، محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو ختم کرنے فیصلہ‘ سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی

اتوار 11 جون 2017 22:00

سرگودھا، محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو ختم کرنے فیصلہ‘ سمری وزیر اعلیٰ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2017ء) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو ختم کرنے فیصلہ‘ سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے اور باقاعدہ طور پر عید سے قبل اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلقات عامہ کے تمام سرکاری ملازمین آج 12 جون پیر سے دفاتر میں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے جبکہ 14 جون کو پنجاب بھر کے تمام سرکاری ملازمین سول سیکرٹریٹ پنجاب میں پرامن احتجاج کریں گے اس ضمن میں صدر پنجاب ایپکا‘ تعلقات عامہ چوہدری تصور نے حکومت کو اس اقدام سے روکنے کیلئے کہا ہے کہ اگر حکومت اس اقدام سے بعض نہ آئی تو ہم حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو ختم کرکے ان کے ملازمین کو ایس اینڈ جی ڈی کے سپرد کردیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے نئے مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں ان کی سیلری اور دیگر مدوں میں کوئی فنڈز نہ رکھا ہے۔ پہلے مرحلہ میں گریڈ ایک سے پانچ اور بعد ازاں گریڈ سے 16 کے ملازمین کو ضلعی حکومتوں کے ماتحت کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :