چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو برطرف کلرک کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

پیر 12 جون 2017 16:43

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو برطرف کلرک کی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو برطرف کلرک کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے جونئیر کلرک تنویر حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنی برطرفی کے احکامات کو چیلنج کی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسے بغیر کسی وجہ کے نوکری سے نکال دیا گیا اور شنوائی کا بھی کوئی موقع فراہم نہیں کیا گیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات صادر کیئے جائیں۔