نواز شریف ڈرامہ کرنے کیلئے جے آئی ٹی میں پیش ہو رہے ہیں‘ اعتزاز احسن
بند کمرے میں تحقیقات کا مقصد شریف خاندان کوفائدہ پہنچانا ہے‘انتخابات قریب آنے پر اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد کے امکانات بھی کھل جاتے ہیں مگر ابھی تک ہم نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا بلکہ وقت آنے پر حالات دیکھ کر فیصلے کیے جائیں گے ‘سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو
پیر 12 جون 2017 20:23
(جاری ہے)
ہمارا مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی کی جو بھی تحقیقات ہوں انہیں پبلک کیا جائے شریف خاندان سے کیمروں کے سامنے تحقیقات ہونی چاہیے بلکہ اس میںعوام کی طرف سے بھی سوال و جواب ہونے چاہئیں ۔
شریف خاندان کے پاس اتنی دولت جمع کرنے کا کوئی جواب نہیں اس لئے بوکھلا ئے ہوئے ہیں ۔ لاہور میں 250ایکڑ اراضی ، لندن میں مہنگی جائیدادیں کہاں سے آ گئیں، بیٹے کی طرف سے باپ کو 88کروڑ روپے کے تحفے آتے ہیں ۔ اب انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی دولت کا کس طرح جواب دینا ہے ۔ نواز شریف ڈرامہ کرنے کے لئے جے آئی ٹی میں پیش ہو رہے ہیں۔ یہ سن سن کر کان پک گئے ہیںکہ شریف خاندان سے تین پشتوں کا حساب لیا جارہا ہے حالانکہ انہوں نے تو ایک کاغذ بھی نہیں دیا ۔ جس دور میں لندن کے فلیٹس خریدے گئے اس دور میں نواز شریف کی طرف سے 447روپے ٹیکس دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کی مذموم ساز ش ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اس شخص کو پاس جاری کیا پھر اس نے موقع مقام ڈھونڈ ا جہاں میڈیا موجود ہوتا ہے اصل میں حکمران خاندان سے سے جو جوابات مانگے جارہے ہیں وہ اس سے بوکھلا گئے ہیںاور اسی تناظر میں یہ سازش کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے نیچے آ گئی
-
کیا پرندے ایک ہی گھونسلہ دوبارہ استعمال کرتے ہیں؟
-
رفح آپریشن لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو گا، اقوام متحدہ
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پرپاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباد
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.