وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں جدہ پہنچ گئے

muhammad ali محمد علی پیر 12 جون 2017 18:48

وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں جدہ پہنچ گئے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جون ۔2017ء) وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں جدہ پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کے سلسلے میں جدہ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جدہ پہنچنے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال گورنر مکہ نے کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف قطر اور خلیجی ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کو کم کروانے کیلئے بطور ثالث کے طور پر کردار ادا کرنے کیلئے سعودی عرب گئے ہیں۔