سکھر پولیس نے مقابلے میںدو ملزمان کوزخمی حالت میں معہ اسلحہ گرفتار کر لیا

پیر 12 جون 2017 23:32

سکھر پولیس نے مقابلے میںدو ملزمان کوزخمی حالت میں معہ اسلحہ گرفتار ..
سکھر۔12جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2017ء) سکھرپولیس نے دو مختلف مقابلوں میں دو جوابداروں کو زخمی حالت میںمعہ اسلحہ گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کیمطابق پولیس اسٹیشن اے سیکشن کی حدود میں ریلوے گراؤنڈ پر 2جوابداروں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجہ میں ایک جوابدارذ والفقار چاچڑ کو ٹی ٹی پسٹل اور گولیوں کیساتھ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسکا ساتھی ایک جوابدار فرار ہو گیا، پی ایس روہڑی کی حدودمیں نلکہ پولیس پکٹ پر پولیس مقابلہ میں تین جوابداروںکے ساتھ پولیس مقابلہ ہوا، ایک جوابدار عبداللہ بگٹی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ٹی ٹی پسٹل اور گولیاں برامد کر لیں گئیں جبکہ اسکے دو ساتھی فرار میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :