پاکستان ریلویز اور پی ایس اوکے درمیان پیٹر ولیم منصوعات فراہمی کے معاہدے پر دستخط
معاہدے سے دونوں قومی اداروں کوملکی ترقی میں اپنا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق کی تقریب میں گفتگو
منگل 13 جون 2017 16:38
(جاری ہے)
تقریب میں موجود خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائزکے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔
پاکستان ریلویز اور پی ایس او کے درمیان معاہدہ نہ صر ف بچت کا سبب بنے گا بلکہ کاموں کی تکرار میں کمی لائے گا، پی ایس او نے پاکستان ریلویز کے لئے اعلیٰ کوالٹی کا ایندھن لیبر یکنٹس اورگریسزانتہائی مناسب پیکج کے تحت آفر کیے ہیں جو ملک بھر میں پاکستان ریلویز کے تمام مقامات پر انجن اور مشینری میں استعمال کیے جائیں گے پی ایس او کے فرایم کردہ ایندھن کے اعلیٰ معیار کے ایندھن کے استعمال سے پاکستان ریلویزکو لاکھوں روپے کی بچت ہوگی اور قو می خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔معاہدے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا مجھے امید ہے کہ اس معاہدے سے دونوں قومی اداروں کوملکی ترقی کے عمل میں اپنا کردار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ہم اس معاہدے کے اہداف کے جلد از جلدحصول کے لئے انتہائی پر جوش ہیں۔ اس بارے میں پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے کہا اس معاہدے کے تحت پی ایس او نہ صرف پاکستان ریلویز کو اعلیٰ معیار اور مکمل مقدار کاحامل ایندھن فراہم کرے گا بلکہ پاکستان ریلویز کی ایندھن لیبر یکنٹس کی تمام ضروت پوری کرنے کے لئے ایک باسہولت ون ونڈوسلوشن بھی مہیا کیا جائے گا۔ پی ایس او کو اپنے صارفین کے لئے اعلیٰ معیار کے ایندھن اور لیبر یکنٹس فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے پی ایس او کادر آمد کردہ ہائی سپیڈ ڈیز ل پاکستان میں دستیاب سب سے بہترین ڈیز ل ہے اور اس معیارکے ساتھ پی ایس او کا ڈیزل کم ترین مضرگیسوں کے اخراج کی وجہ سے ملک میں فروخت ہونے والاسب سے زیادہ ماحول دوست ایندھن ہے۔ پی ایس او کا لیبر یکنٹس مینوفیکچرنگ ٹرمینل(ایل یم ٹی) پاکستان کا جدید ترین لیبر یکنٹس ہے جو APIشرائط پر پورا اترنے والے اعلیٰ معیار کے تصدیق شدہ لیبر یکنٹس مہیا کرتاہے، پی ایس او کے جنرل منیجر قاسم ظہیر نے کہا مکمل طور خود کار پراسیس کی وجہ سے انسانی غلطی کا املکان بہت کم ہے جس سے اعلٰی معیار برقراررکھنے کے ساتھ لیبر یکنٹس کی بلینڈنگ کے عمل کوبھی بیحدکارگربنانے میں مدد ملتی ہے، اس پانچ سالہ کاروباری معاہدے سے پی ایس او کو پاکستان ریلویز کے لئے ایندھن اور خام مال کی خرایدری کے موثر منصبوبہ بندی میں مددملے گی ساتھ ہی پاکستان ریلویز اور قومی خزانے کو بھی بھرپور فائدہ پہنچے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.