گورنر سندھ محمد زبیر کا معین خان کرکٹ اکیڈمی کا دورہ
اکیڈمی کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے ضمن میں معلومات بھی حاصل کیں علاقائی سطح پر کرکٹ اکیڈ میزعالمی معیار کے کرکٹرز کی تیاری میں اہم ثابت ہورہی ہیں، اکیڈمی کے ذریعہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا تاہے، گورنر سندھ
منگل 13 جون 2017 20:41
(جاری ہے)
اس موقع پر معروف کرکٹر معین خان سمیت دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے اکیڈمی کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے ضمن میں معلومات بھی حاصل کیں ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ علاقائی سطح پر کرکٹ اکیڈ میزعالمی معیار کے کرکٹرز کی تیاری میں اہم ثابت ہورہی ہیں کیونکہ اکیڈمی کے ذریعہ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا تاہے ، چونکہ عالمی معیار کی کرکٹ میں تیکنیک اہم ہوتی ہے جو اکیڈ می میں درست کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ٹیم سے بڑی توقعات ہیں ، ٹیم کی ناکامی پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اس کے شائقین بھی مایوس کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ایک بار نمبرون بنانے کے لئے کرکٹ اکیڈمیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، اکیڈمیوں کو عالمی سطح کے کھلاڑی تیار کرنا ہونگے تاکہ ایک بار پھر پاکستانی ٹیم عالمی مقابلوں میں سرخ رو ہو سکے ۔ معروف کرکٹر معین خان نے اکیڈمی آمد پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں اکیڈمی کی کارکردگی اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔مزید اہم خبریں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.