ملتان، جمشید دستی کو سپیکر کے حکم کے باوجود رہا نہ کرنا پارلیمنٹ کی توہین ہے،سرائیکستان عوامی
سرائیکی صوبے کی حمایت پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
بدھ 14 جون 2017 21:23
(جاری ہے)
ایسا لگتا ہے کہ شریف برادران کے سینے میں لوہے کا دل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کو سرائیکی صوبے کی حمایت پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مگر ان کا روائیوں سے صوبے کی تحریک مزید ابھرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے دو صوبوں کی قرارداد خود پاس کرائی ، ہم پوچھتے ہیں کہ اس کا کیا بنا حکمرانوں نے صوبہ کمیشن بنانے کا اعلان کیا ، ہم پوچھتے ہیں کہ کمیشن کیوں نہیں بنا حکمرانوں نے ملتان میں سب سول سیکرٹریٹ بنانے کیلئے بہت بڑی کمیٹی بنائی ۔گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ، حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ سمیت بڑے بڑے لوگ اس کے ممبرتھے ۔ کمیٹی کے 36 اجلاس ہوئے، اب سننے میں آیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سب سول سیکرٹریٹ کی سمری مسترد کر دی ہے، یہ حکمرانوں کے قول و فعل کا بہت بڑا تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی اور ہمارا مطالبہ بھی یہی ہے کہ اگر ہماری نہیں مانتے تو اپنی تو مانو اوراپنے اعلان کردہ منصوبوں پر تو عمل کرو ۔ سرائیکی رہنماؤں نے کہا کہ کیا ہمارا یہ کہنا جرم ہی اگر جرم ہے تو ہم یہ احتجاج کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں یاد رکھو ہم تو کیا ہمارا پورا وسیب قیدی ہو چکا ہے۔ ہم سے ہمارا سب کچھ چھین لیا گیا ہے۔ اب ہمارے پاس کھونے کیلئے زنجیروں اور ہتھکڑیوں کے سوا کچھ نہیں جبکہ پانے کیلئے پورا سرائیکستان ہے ۔ تم ہم کو شکست نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کل آنے والے وقت سے ڈرو ، اب بُرا وقت آیا تو سعودی عرب کے شاہی محل نہیں جیل کے دروازے کھلیں گے۔ سرائیکی رہنماؤں نے جمشیددستی کی رہائی ، صوبہ سرائیکستان کے قیام کا مطالبہ کیا ،دریں اثناء سرائیکی رہنما ظفر ہانس کی بھتیجی اور سینئر فوٹو گرافر طارق اسماعیل کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.