عمران خان کا قدم ایسا ہے کہ گھاس پر بھی رکھیں تو جل جاتی ہے ، ان کی فہرست قومی جرائم کی ہے، نوازشریف 1985 سے لیکر اب تک پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اپنے دور حکومت میں سڑکوں اور ہسپتالوں کا جال بچھا دیا ، اوورسیز پاکستانی جب وطن واپس لوٹتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے، نوازشریف کے دور میں چین کے تعاون سے جے ایف تھنڈر طیارے بنائے گئے ، قائداعظم کے ادھورے مشن کو نوازشریف پورا کر رہے ہیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا افطارڈنر تقریب سے خطاب
بدھ 14 جون 2017 21:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی ہم پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں ، نوازشریف 1985سے لیکر اب تک پاکستان کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔
انہوں نے اپنے دور حکومت میںسڑکوں اور اسپتالوں کا جال بچھایا ہے ،اوورسیز پاکستانی جب وطن واپس لوٹتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پاکستان بدل چکا ہے ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاکستان ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، وزیراعظم نے پاکستان کی دن رات خدمت کی ، خوشحالی کے منصوبے شروع کئے ، رمضان المبارک میں تو شیطان بھی بند کردیا جاتا ہے لیکن ہمارے او پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں ، وزیراعظم نے بھارت کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کئے ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ نوازشریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ہیں ،انہوں نے بلوچستان میں امن بحال کیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے خطے میں نئے ریکارٖڈ قائم کئے ، وزیراعظم نوازشریف جو وعدہ کرتے ہیں پورا کرکے دکھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قدم ایسا ہے کہ گھاس پر بھی رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے ، عمران خان کی فہرست قومی جرائم کی ہے ، کامیابیوں کی نہیں ، عمران خان مقابلہ کرنا ہے تو سامنے آئو ، سازشی سیاست مت کرو، عمران خان نے دھرنے دیکر چار ماہ چینی صدر کا دورہ روکا ، وہ عدلیہ کے معزز ججوں کے بارے میں نازیبا گفتگو کرتے رہے ۔آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان آپ اشتہاری اور عدالتوں کے بھگوڑے ہیں ، آپ وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ آپ کے ہاتھ میں لکیر ہی نہیں ہے ۔ (ن م)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.