صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کرکٹ ٹیم کوسیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد

بدھ 14 جون 2017 22:54

صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کرکٹ ٹیم کوسیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف ..
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کوسیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ صدر مملکت نے اس توقع کا اظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم فائنل میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی۔