جماعة الدعوة کراچی کے تحت شہر میں 40 سے زائد مساجد میں اعتکاف کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے
جمعرات 15 جون 2017 16:34
(جاری ہے)
مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امسال نوجوان معتکفین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
جماعة الدعوة کے ترجمان کے مطابق جماعة الدعوة کے زونل مرکز التقویٰ گلشن اقبال میں امسال ساڑھے چار سو سے زائد مرد و خواتین اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔ جہاں قاری انس مشتاق نماز تراویح کی امامت اور مفتی محمد یوسف طیبی اور مفتی یوسف کشمیری خلاصہ قرآن بیان کر رہے ہیں۔ خواتین کے لیے مرکز تقویٰ کے علاوہ دیگر بڑی مساجد میں اعتکاف کا مکمل باپردہ انتظام کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق جماعة الدعوة کے مساجد و مراکز میں معتکفین کے لیے سحر و افطار کا اہتمام جماعة الدعوة کرتی ہے۔ جبکہ طاق راتوں میں لیلة القدر کی تلاش کے لیے بھی معتکفین کو موقع و ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ معتکفین کی دینی رہنمائی کے لیے جید علمائے کرام کے علمی و اصلاحی دروس کا شیڈول بھی مرتب کیا گیا ہے۔ معتکفین علمائے کرام کی نگرانی میں اپنے شب و روز بسر کرتے ہیں اور اللہ کی عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.