یو ای ٹی لاہورکے سینڈیکیٹ کا اجلاس،آئندہ مالی سال کیلئے 3.651 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

جمعرات 15 جون 2017 19:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2017ء) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں سال 2017-18کیلئے 3.651 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس سال بجٹ میں 171.861ملین روپے کا خسارہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹریژر یو ای ٹی لاہور نے وضاحت کرتے ہوئے بتایابجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 4841.285ملین روپے کی رقم مختص کی گئی جس میں ناروال سب کیمپس کیلئے 1340.785ملین روپے، کالا شاہ کاکو میں مرکز برائے توانائی تحقیق و ڈیویلپمنٹ کیلئے 73.500ملین روپے اور یو ای ٹی کیلئے 1000ملین روپے رکھے گئے۔

علاوہ ازیں رچنا کالج آف انجنیئرنگ کیلئی267.776ملین ، آئی بی ایم کیلئے 151.800ملین روپے۔ بجٹ میں یونیورسٹی کے ریسرچ پروگراموں ,نوجوان پی ایچ ڈی اساتذہ کیلئے تحقیق، ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ اورپبلی کیشنزکیلئے بھی کثیر رقم مختص کی گئی۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے ارکان سینڈیکٹ کو جامعہ کی محنت، کارکردگی، مختلف تربیتی سیشنز، سیمیناراور اجلاس کے بارے میں تفصیلی طور پر بریف کیا۔ اجلاس میں مختلف تدریسی امور جن میں اکیڈیمک کونسل اور سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو بھی منظور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :