انقرہ میں’’ جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘‘ مقابلہ مضمون نگاری کا انعقاد
جمعہ 16 جون 2017 11:41
(جاری ہے)
انہوں نے اس موقع پر مقابلہ مضمون نگاری میں حصہ لینے والے اور مختلف پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات کو مبارک با د دیتے ہوئے مقابلے کے مضامین میں دونوں ممالک کے مختلف موضوعات کا اجاگر کرنے پر اپنی دلی خوشی کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کے اجرا کا مقصد نئی نسل کو ہمارے آباو اجداد کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی انتھک جدو جہد سے نئی نسل کو آگاہ کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس سال مقابلہ مضمون نگاری اس لیے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ امسال ترکی اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات ے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ترکی کے قومی وزیر تعلیم ڈاکٹر عصمت یلماز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات بڑے گہرے اور تاریخ سے چلے آرہے ہیں اور دنیا میں ان تعلقات کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور غازی مصطفیٰ کمال جیسے رہنمائوں نے دونوں ممالک کے عوام کی قسمت تبدیل کرکے رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تاریخ پر ایک نگاہ ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ترکی اور پاکستان نے ہمیشہ ہی ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام کبھی بھی پاکستان کے عوام کی جانب سے ترکی کی جنگ نجات کے دوران کی جانے والی امدا دکو فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔اس سے قبل ترکی اور پاکستان کے تعلقات کے بارے میں دستاویزی فلم پیش کی گی۔تقریب میں بڑی تعداد میں ترکی اور پاکستان کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.