یو ای ٹی میں مشترکہ داخلہ ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن 4جولائی تک کروائی جاسکے گی

جمعہ 16 جون 2017 18:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر انجینئرنگ اداروںاوریو ای ٹی کے الحاق شدہ کالجز میںداخلہ برائے بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں مشترکہ داخلہ ٹیسٹ برائے 2017ء کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے جو کہ 4جولائی2017ء تک کروائی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

انٹری ٹیسٹ ٹوکن پانچ سو روپے کی ادائیگی پر HBLکی نامزد شاخوں پر 3جولائی 2017تک دستیاب ہوں گے اور آن لائن رجسٹریشن کیلئے http://admission.uet.edu.pk.استعمال کی جائے۔ یادرہے کہ انٹری ٹیسٹ اپنی مقررہ تاریخ پر 16جولائی2017ء بروز اتوارکو منعقد ہو گا۔