ظالم حکمرانوں ،سرمایہ داروں اور وڈیروں کے گٹھ جوڑ نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے،حافظ نعیم الرحمن
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مزدوروں کو آج تک انصاف نہیں ملا ، نجکاری سے سب سے زیادہ متاثر مزدور ہوئے ،دعوت ِ افطار سے خطاب
ہفتہ 17 جون 2017 22:19
(جاری ہے)
دعوت افطار سے پیپلز لیبر بیورو کے ممبر حبیب الدین جنیدی ، تقریب کے میزبان این ایل ایف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل خالد خان ،این ایل ایف کراچی کے صدر عبدالسلام ،پورٹ قاسم سی بی اے کے حسین بادشاہ ، اور پبلک ایڈ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نجیب ایوبی نے بھی خطاب کیا ۔
دعوت افطار میں مختلف لیبر یونینز اور فیڈریشنز کے نمائندوں اور محنت کشوں اور مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ محنت کش اور مزدور معاشرے کا سب سے مظلوم طبقہ ہے ۔ اس طبقے کو ہر دور میں محروم رکھا گیا ،مزدوروں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا پڑے گا ۔انہوںنے کہا کہ اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا کہ کے الیکٹرک کو اس وعدے اور معاہدے پر اضافی ملازمین کے حوالے سے کراچی کے صارفین سے 15پیسے فی یونٹ وصول کرنے کی اجازت دی گئی تھی کہ ملازمین کو نکالا نہیں جائے گا مگر کے الیکٹرک نے 7500ملازمین کو جبری طور پر نکال دیا اور 15پیسے فی یونٹ وصول کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور یہ رقم تقریباًً40ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو سراسر ناجائز طور پر وصول کی گئی ہے یہ رقم کراچی کے عوام کو واپس ملنی چاہیے ،اس لوٹ مار اور مزدوروں کی بے دخلی پر کسی سیاسی جماعت نے کوئی بات نہیں کی جماعت اسلامی نے اس وقت بھی احتجاج کیا تھا اور آج بھی احتجاج کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو بار بار فروخت کیا گیا اور اب ایک بار پھر فروخت کیا جارہا ہے ،ماضی میں بھی اس کی نجکاری ایک دھوکا اور فراڈتھا اور آج بھی نجکاری کا معاہدہ نہ عدالت میں پیش کیا جارہا ہے اور نہ نیپرا میں ۔ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو حقوق کے نام پر 30سال تک دھوکا دیا گیا اور تباہی اور بربادی سے دوچار کیا گیا ،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی شہر کے حالات بدل دے گی ،عوام کے مسائل حل کریگی،مزدوروں اور محنت کشوں کو ان کا حق دلوائے گی ۔حبیب الدین جنید ی نے کہا کہ ہمارے ملک میں سرمایہ دارانہ جمہوریت ہے عوامی جمہوریت نہیں ۔قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں مزدوروں کی حقیقی نمائندگی موجود نہیں ہے ۔ محنت کش اور مزدوروں کا استحصال ہر صوبے میں ہورہا ہے میرے صوبے سندھ سمیت کسی بھی علاقے میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت کے قانون پر عمل نہیں ہورہا ،سب سے زیادہ زیادتی پرائیویٹ ہائوسز میں کی جارہی ہے ۔ مزدوروں کو ان ہی حالات میں اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے ۔ خالد خان نے کہا کہ کراچی کے محنت کش سب سے زیادہ مظلوم اور محروم ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت روٹی کپڑے اور مکان کا نعرہ تو لگاتی ہے مگر مزدوروں کو ان کے جائز حقوق نہیں دے رہی ،ای او بی آئی اور سوشل سیکوریٹی کے اداروں کے اندر مزدوروں کا حال بہت برا ہے ، سہ فریقی لیبر کانفرنس کو بار بار ملتوی کیا جارہا ہے ۔ عبدالسلام نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق اور محنت کش عوام کی فلاح اور بہتری کے لیے این ایل ایف نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے اور مزدور حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ حسین بادشاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے آج مزدور متحد نہیں ہیں ۔ متحرک اور منظم مزدور تحریک اور مزدوروں کا اتحاد وقت کی اولین ضرورت ہے ،مزدوروں کا اتحاد ہی مزدوروں کو ان کے حقوق دلواسکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.