ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ کیخلاف اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کے دستاویزاتی ثبوت مل گئے
نیب کا میاں بیوی کیخلاف شروع کی گئی انکوائری کو انویسٹی گیشن میں بدلنے کا فیصلہ دونوں پر سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال،پشاور میں متعدد پلازے،بیرون ملک جائیدادوں اور درجنوں اکائونٹس بنانے کا الزام ہے ،حکام
اتوار 18 جون 2017 17:32
(جاری ہے)
ارباب جہانگیر اور عاصمہ ارباب نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی صمانت پہلے ہی کر رکھی ہے۔نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف ملنے والی شکایت میں کرپشن کے حقائق سامنے آگئے ہیں ان میاں بیوی نے سرکاری اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے پشاور میں کئی پلازے بنا رکھے ہیں،وفاقی دارالحکومت کے بنکوں میں ان کے کئی بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ان کے علاوہ بیرون ملک جائیدادوں کے سراغ بھی مل چکے ہیں،نیب حکام نے کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت ملنے کے بعد انکوائری کو اب انویسٹی گیشن میں بدلنے کا فیصلہ ہے اور اس مقصد کیلئے درخواست نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کو دے دی ہے اور آئندہ اجلاس میں اس کی منظوری دی جائے گی۔
ارباب عالمگیر کے بطوروزیر مواصلات قومی شاہراہوں کے ٹھیکوں میں بھاری کمیشن کھانے کا بھی الزام ہے اس کے علاوہ سرکاری فنڈز میں بھاری خوردبرد کا بھی الزام ہے ان حالات کے تناظر میں میاں بیوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے اور دونوں میاں بیوی سرچھپانے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے دوڑ دھوپ بھی کر رہے ہیں۔(ولی/رانا مشتاق)مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.