بھارت کیخلاف تاریخی جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش ، حکومت ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے ‘ مطالبہ بچوں کیلئے مضر صحت دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف سوال اور چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار ہونے کیخلاف تحریک التوا ئے کار بھی جمع
پیر 19 جون 2017 14:35
(جاری ہے)
لہٰذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرے اور ملک کے اندر ڈیپارٹمنٹ اور لوکل سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کے عملی اقدامات کئے جائیں ۔جبکہ مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بچوں کے لئے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں سوال جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 2012میں برسٹ فیڈنگ ایکٹ پاس کیا تھا کیا حکومت اس ایکٹ کے تحت شیر خوار بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے مجرموں کے خلاف کوئی کاروائی کررہی ہے۔
حکو مت نے اب تک کتنے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کیلئے مضر صحت ملک پائو ڈر فروخت کرتے ہیں اور اب تک کتنے ملزمان کو جرمانے اور سزائیں سنائی گئی ہیں ۔اگر کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا تو کیا حکومت ان کے خلاف کاروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار ہونے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ اپریل میں مکمل ہونا تھا لیکن اداروں میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔6ماہ گزرنے کی باوجود ابھی تک پائلنگ کا کام بھی مکمل نہیں ہوا۔2ارب 60کروڑ کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہونا تھا لیکن محکمے جان بوج کر منصوبے کو تاخیر کا شکار کررہے ہیں تاکہ رقم کو مزید بڑھایا جا سکے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیاچوبچہ پھاٹک انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ اپریل میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا لیکن محکموں میں آپس میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔لہذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ منصوبے کی تاخیر کا نوٹس لیا جائے اور شہریوں کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.