صوبائی وزیر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، اشیاء کی طلب، رسد کی نگرانی کا حکم
آخری عشرے میں پھلوں، سبزیوںسمیت کسی بھی شے کی قلت نہ ہو، ٹماٹر کی قیمت میں استحکام کیلئے رسد میں اضافہ کیا جائے صوبائی وزیر منصوبہ بندی ملک ندیم کامران کی ‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت
پیر 19 جون 2017 20:53
(جاری ہے)
ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایت کی کہ ٹماٹر کی قیمت میں استحکام کیلئے اسکی رسد میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروںمیں اشیائ کے معیار اور ناپ تول کاخاص خیال رکھا جائے اور ہر بازار میں الیکٹرانک ریٹ لسٹ نصب ہونی چاہئے۔ انہوں نے حکم دیا کہ گرانفرشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈا ?ن بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔ رمضان بازاروں کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اوران بازاروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اورگردونواح میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صوبہ بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 229,100مقامات پر چھاپے مارے ،4108افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر4285افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ صوبہ میں 319 رمضان بازاروں میں40لاکھ سے زائدآٹے کے تھیلے فروخت ہو چکے ہیں۔ رمضان بازاروں میںمحکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپس پر پھل اور سبزیاں کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہیں اور کسی بھی شے کی کمی نہیں ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری فوڈ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور محکمہ زراعت، لائیوسٹاک کے افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.