موسم گرماکی شد ت میں اضافہ کے باعث بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اورجوؤں کاحملہ ہو سکتاہے،زرعی ماہرین

منگل 20 جون 2017 17:30

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2017ء) موسم گرماکی شد ت میں اضافہ کے باعث بینگن اور بھنڈی پر ہڈابیٹل ، سبز تیلے اورجوؤں کاحملہ ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکاروں کو کسی بھی بیماری یا کیڑے مکوڑے کے حملہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی سفارش کردہ زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایاکہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر سبزیات کو کسی بھی صورت پانی کی کمی نہ آنے دی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کاشتکار سبزیات کو 8سی10دن کے وقفہ سے پانی دیتے رہیں البتہ کمزور زمینوں میں آبپاشی کا وقفہ 4 سی5دن بھی رکھا جاسکتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ گھیاکدو ، چپن کدو ، حلوہ کدو، کھیرے، گھیاتوری پر بھی کدو کی لال بھونڈی کے حملہ کے امکانات ہیں اس لئے اگر کسی جگہ پر ایسا حملہ مشاہدے میں آئے تو کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا دھوڑا یا سپرے یقینی بنائیں تاکہ سبزیوں کو بھاری نقصان سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :