مہمند ایجنسی ،شاتی کور رمضان المبارک نائٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،14ٹیموں نے حصہ لیا جو15روز جاری رہا
منگل 20 جون 2017 21:54
(جاری ہے)
جس میں نماز تراویح کے بعد سحری تک فلڈ لائٹس میں روزانہ ایک ایک میچ کھیلا گیا۔
اور ناک آئوٹ سسٹم کے تحت شاتی کور کلب اور اسماعیل شیدا کلب(کوز گندائو)نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ والی بال کے اس جاندار مقابلو ں سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین کھیل کھود لطف اندوز ہوئے۔مہمند ایجنسی کے اس پہلے نائٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ رات کھیلا گیا۔ جس کو دیکھنے کے لئے تحصیل حلیمزئی کے علاوہ دوسرے تحصیلوں سے بھی والی بال کے شوقین تماشائیوں نے خصوصی شرکت کی۔ اور نمایاں کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کی پر جوش حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ فائنل میچ بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ جس میں اسماعیل شیدا کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مد مقابل شاتی کور کلب کو ہرا کر ٹورنامنٹ کے فاتح قرارپائے ۔تقسیم انعامات تقریب میںایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر ، ٹورنامنٹ منتظمین رحمان اللہ، ضیاء ولی شاہ اور دیگر سپورٹس رہنمائوں نے ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور سپورٹس سامان تقسیم کیا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں فائنل سے باہر ٹیموں کے بہترین کھلاڑیو ں کو بھی انعامت دی گئی۔ اس موقعہ پر سپورٹس منیجر سعید اختر نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں رمضا ن المبارک کے مہینے میں نائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک تاریخی اور ابتدائی قدم ہے جو باقاعدگی سے جاری رکھا جائیگا۔۔ ایجنسی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نچھلے سطح کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے ایسی مقابلوں اور سپورٹس ایونٹس کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔جس کے بدولت مہمند ایجنسی کے کئی کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیل رہے ہیں۔ اور مثبت سرگرمیوں کو فروع دینے کے لئے ہر قسم کے تعاون سے رو گردانی نہیں کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.